ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  گری راج سنگھ کامتنازعہ بیان،بڑھتی آبادی کے لیے ایک خاص کمیونٹی ذمہ دار

 گری راج سنگھ کامتنازعہ بیان،بڑھتی آبادی کے لیے ایک خاص کمیونٹی ذمہ دار

Tue, 02 Oct 2018 20:53:30    S.O. News Service

متھرا،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی چھوٹے صنعت وزیر گری راج سنگھ نے پیر کو بالواسطہ طور پر کانگریس صدر راہل گاندھی کی کیلاش مان سروور سمیت شیومندروں کے مناظر کو لے کر نشانہ لگایاہے۔ انہوں نے کہاکہ شیر کی کھال اوڑھنے والا بھیڑیا شیر نہیں ہوجاتاہے۔کورٹ میں معاملہ رہنے کے باوجود انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایودھیا میں رام مندر ضرور بنے گا اور اس میں ہندو اور مسلم دونوں کمیونٹی شراکت دیں گے۔

یہاں پارٹی کارکنوں کی طرف سے منعقد پروگرام میں شرکت کے دوران گری راج سنگھ نے کہاہے کہ جس طرح کانگریس کے لوگوں نے الہ آباد میں شیوجے کے لگانے والے کارکنوں کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیاہے، اس سے صاف ہو جاتا ہے کہ کانگریس اور اس کے لیڈر ان میں شیو کی لگن ہے یا سیاست سے حوصلہ افزاء قدم ہے۔انہوں نے کہاہے کہ کانگریس کے یوراج کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیاہے۔

کیرالہ میں گؤماس کی پارٹی دیتے ہیں اورگجرات کے سومناتھ مندر میں درشن کرکے چندن کا ٹیکہ لگاتے ہیں۔اس ملک کو انگریزوں اور مغلوں سے زیادہ سیاستدانوں نے نقصان پہنچایا ہے۔پھل دارپودے کی تقسیم کے پروگرام میں انہوں نے کہاہے کہ ایودھیا میں رام کا مندر ضرور بنے گا اور اسے ہندواورمسلمان،دونوں قومیں مل کر بنائیں گی۔ ایسامیرایقین ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ ہمارے موجودہ قدرتی وسائل کے اعتبارسے تیزی سے بڑھتی ہوئی ملک کی آبادی انتہائی تشویشناک موضوع ہے۔کچھ لوگوں نے آبادی بڑھانے کا ذمہ لے رکھاہے۔ایسے لوگوں کے لیے سخت قانون بنایاجاناچاہیے۔

انہوں نے مستقبل کو لے کر خبردار ہوئے کہاہے کہ اگرملک میں آبادی میں اضافہ کی یہی رفتار رہی تو 2050 تک اناج توکیاپینے کے لیے پانی کی بھی قلت ہو جائے گی۔ اس کے لیے انہوں نے خصوصی کمیونٹی کی سوچ کو ذمہ دار بتایا۔اس موقع پر علاقائی لیڈرنے برج کی ترقی کے لیے کیے جانے والے کاموں کی طویل فہرست کاذکرکرتے ہوئے مقامی عوام سے تھوڑا سا وقت دیے جانے کا مطالبہ کیا۔ 


Share: